بھارت

لالو پرساد یادو کی حالت میں بہتری

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو جو یہاں اے آئی آئی ایم ایس میں زیرعلاج ہیں‘ کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

نئی دہلی: راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کے صدر لالوپرساد یادو جو یہاں اے آئی آئی ایم ایس میں زیرعلاج ہیں‘ کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

ذرائع نے جمعہ کے دن یہ بات کہی۔ بہار کے 74 سالہ سابق چیف منسٹر کو ہاسپٹل کے کارڈیو نیورو سنٹر کے کریٹیکل کیئر یونٹ میں شریک کیاگیا۔ ایک ذرائع نے کہاکہ ان کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے اور توقع ہے کہ چنددن میں انہیں ایک وارڈ میں منتقل کیا جائے گا۔

قبل ازیں دن میں کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی نے پرساد سے ملاقات کی اور ڈاکٹرس سے ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ پرساد جنہیں گرنے کی وجہ سے آئے فریکچرس کے ساتھ پٹنہ میں ایک ہاسپٹل میں شریک کیاگیا تھا انہیں چہارشنبہ کے دن ایک ایئر ایمبولین کے ذریہ دہلی لایا گیا۔

جاریہ ہفتہ کے اوائل میں پرساد کے فرند تیجسوی یادو نے کہا تھا کے ان کے والد کی حالت میں بہتری نظر آئی ہے۔ انہیں دہلی لیجانے کا فیصلہ کیاگیا کیونکہ یہاں اے آئی آئی ایم ایس میں ڈاکٹرس ان کی طبی تفصیلات سے بخوبی واقف ہیں۔