امت شاہ کا آج سے کیرالہ کا دو روزہ دورہ
امت شاہ ،آج تقریباًرات 10 بجے ترواننت پورم پہنچیں گے۔ مسٹر شاہ 12 جولائی کو شہر میں دو پروگراموں میں شرکت کریں گے، اس سے پہلے وہ کنور جائیں گے ۔ وہ وہاں تالی پرمبا میں راجہ راجیشور مندر کا دورہ کریں گے۔
تھیروواننت پورم: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ریاست میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے قبل آج دو روزہ دورے پر کیرالہ پہنچیں گے۔
امت شاہ ،آج تقریباًرات 10 بجے ترواننت پورم پہنچیں گے۔ مسٹر شاہ 12 جولائی کو شہر میں دو پروگراموں میں شرکت کریں گے، اس سے پہلے وہ کنور جائیں گے ۔ وہ وہاں تالی پرمبا میں راجہ راجیشور مندر کا دورہ کریں گے۔
مسٹر امت شاہ بی جے پی کے ریاستی دفتر کا افتتاح کریں گے اور پتھاری کنڈم میدان میں ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے، جہاں وہ 12 جولائی کو جنوبی اضلاع کے وارڈ سطح کے کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے رن اپ کے ایک حصے کے طور پر، امت شاہ بی جے پی وارڈ کے نمائندوں کی میٹنگ میں ’کیرالہ مشن 2025‘ کا اعلان کریں گے۔ اس سے بی جے پی کی تنظیمی سطح کی مہم کا باضابطہ آغاز ہوگا جس کا مقصد انتخابات سے قبل اپنی نچلی سطح پر موجودگی کو بڑھانا ہے۔
کنونشن میں الپپوزا، کولم، پٹھانمتھیٹا اور ترواننت پورم سے تقریباً 5000 وارڈ کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ باقی 10 اضلاع کے وارڈ سطح کے نمائندے ورچوئل طور پر میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ترواننت پورم میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد امت شاہ تقریباً شام 4 بجے وہاں سے روانہ ہوں گے۔