تلنگانہ

امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد

مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی قائد امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق امیت شاہ 28 جنوری کو تلنگانہ کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ اور سینئر بی جے پی قائد امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق امیت شاہ 28 جنوری کو تلنگانہ کے ایک روزہ دورے پر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

امیت شاہ 28 جنوری کو انڈین ائیر فورس کے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ائیر پورٹ پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ محبوب نگر روانہ ہوں گے۔

امیت شاہ محبوب نگر میں منعقد شدنی بی جے پی پارٹی کلسٹر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پارلیمنٹ انتخابات کے تناظر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

وہاں سے وہ کریم نگر روانہ ہوں گے جہاں پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور حیدرآباد واپس ہوں گے۔ حیدرآباد میں امیت شاہ حلقہ پارلیمنٹ سکندرآباد کے پارٹی دانشوروں کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔