حیدرآباد

امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ ملتوی

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پردیپ کمار نے کہا کہ گجرات اور مہاراشٹرا میں تباہی مچارہے بائپر جوائے طوفان کی وجہ سے امیت شاہ کے دورہ کو منسوخ کردیا گیا۔

حیدرآباد: بی جے پی کے صف اول کے قائد اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا جمعرات کے روز کا دورہ تلنگانہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری پردیپ کمار نے یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

آج کھمم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پردیپ کمار نے کہا کہ گجرات اور مہاراشٹرا میں تباہی مچارہے بائپر جوائے طوفان کی وجہ سے امیت شاہ کے دورہ کو منسوخ کردیا گیا۔

 وزیر اعظم نریندر مودی نے امیت شاہ کو گجرات میں قیام کرتے ہوئے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ پردیپ کمار نے کہا کہ بی جے پی کی جانب سے کھمم میں جلسہ عام کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔ گذشتہ دس دنوں کے دوارن بی جے پی کارکنوں نے کھمم کو زعفرانی رنگ میں رنگ دیا تھا۔

کمار نے کہا کہ امیت شاہ اور وزیر اعظم مودی طوفان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ طوفان سے ہونے والے نقصانات بہت کم رہیں گے۔