انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی

میگااسٹار امیتابھ بچن نے 22/ جنوری کو رام مندر کی پران پرتشٹھا سے چند دن قبل ایودھیا میں 930 مربع میٹر س(10ہزار مربع فٹ) اراضی کا ٹکڑا خرید لیا۔

ممبئی: میگااسٹار امیتابھ بچن نے 22/ جنوری کو رام مندر کی پران پرتشٹھا سے چند دن قبل ایودھیا میں 930 مربع میٹر س(10ہزار مربع فٹ) اراضی کا ٹکڑا خرید لیا۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
فلم ’آدی پرش‘ کے خلاف زبردست احتجاج
رام مندر کے درشن کیلئے پاکستان سے عقیدت مندوں کی آمد
کیا ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر سے مسائل حل ہوگئے؟ کانگریس لیڈرکا سوال
حیدرآباد: ایودھیا کے باشندے نے جنسی تعلق سے انکار پر ساتھی کا قتل کردیا

بالی ووڈ کے افسانوی اداکار نے مقدس شہر میں دی ہاؤس آف ابھیدنندن لودھا (ایچ او اے بی ایل) ممبئی کی مجوزہ اسکیم کے تحت 14.50 کروڑ کا پلاٹ خریدا۔ یہ کمپنی اس شہر کو ”عالمی روحانی دارالحکومت“ قرار دیتی ہے جہاں اس کا مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ جائیداد رام مندر سے بمشکل15منٹ اور نئے سری رام انٹرنیشنل ایرپورٹ سے بمشکل30منٹ کے فاصلے پر ہے۔ ”دی سرایو“ نامی51ایکڑ پر محیط یہ سیون اسٹار پاش کامپلکس مذکورہ بالا کمپنی تعمیر کررہی ہے۔

81 سالہ بچن نے کہا کہ میں اپنے دل میں خصوصی جگہ رکھنے والے شہر ایودھیا کے سرایو میں دی ہاؤس آف ابھینندن لودھا کے ساتھ اپنا سفر شروع کرنے کا خواہاں ہوں۔

ایودھیا کی ابدی روحانیت اور ثقافتی زرخیزی سے جذباتی وابستگی ہے جو جغرافائی سرحدوں سے ماروا ہے۔