دہلیمشرق وسطیٰ

عرب امارات میں ہندوستانی شہریوں کے لئے عام معافی اسکیم، تفصیلات پڑھیں

ہندوستانی قونصل خانہ دبئی نے اتوار کے دن سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی دو ماہ کی معافی اسکیم سے استفادہ کرنے والے ہندوستانیوں کی مدد کرنے کئی اقدامات کئے ہیں۔

دبئی: ہندوستانی قونصل خانہ دبئی نے اتوار کے دن سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والی دو ماہ کی معافی اسکیم سے استفادہ کرنے والے ہندوستانیوں کی مدد کرنے کئی اقدامات کئے ہیں۔

ایمنسٹی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر رہ رہے غیر ملکی یاتو اپنا قیام باقاعدہ بناسکتے ہیں یا جرمانہ ادا کئے بغیر اپنے ملک واپس جاسکتے ہیں۔

یہ پروگرام کئی زمروں کے ویزا پر لاگو ہوگا جیسے ریسیڈنٹ پرمٹ کا ختم ہوجانا، ٹورسٹ ویزا یا بغیر کاغذات کے امارات میں قیام وغیرہ تاہم وہ لوگ اِس پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے جو غیر قانونی طور پر متحدہ عرب امارات میں داخل ہوئے ہوں۔

ہندوستان لوٹنے کے خواہاں افراد ایمرجنسی سرٹیفکیٹ (ای سی) کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنے قیام کو باقاعدہ بنانے کے خواہشمند افراد مختصر مدتی پاسپورٹ کی درخواست داخل کرسکتے ہیں۔

a3w
a3w