شمالی بھارت
امرتسر میں تین اسمگلر گرفتار، ڈیڑھ کلو ہیروئن، اسلحہ برآمد
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتہ کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت گرجیت سنگھ اور بلجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
امرتسر: امرتسر، پنجاب میں اسٹیٹ اسپیشل آپریشن سیل (ایس ایس او سی) نے تین اسمگلروں کو گرفتار کرکے ایک نارکو ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش کیا ہے، جسے بیرون ملک سے کنٹرولرز چلا رہے تھے۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ہفتہ کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت گرجیت سنگھ اور بلجیت سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔
گرفتار افراد نے 17 دسمبر 2024 کو اسلام آباد کے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا تھا۔
پولیس نے اب تک ان کے قبضے سے 1.4 کلو گرام ہیروئن، 01 ہینڈ گرنیڈ اور 02 پستول برآمد کیے ہیں۔
ڈی جی پی یادو نے کہا کہ پورے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔