تلنگانہ

تلنگانہ: ٹریکٹرالٹ گیا۔6زرعی مزدورزخمی

اسی دوران ٹریکٹر کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ٹریکٹرالٹ گیا۔اس حادثہ میں 6زرعی مزدورزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
محبوب نگر میں یومِ آزادی تقریب، اردو آفیسر ڈاکٹر منیب آفاق کو ایوارڈ
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ

یہ حادثہ منگل کی صبح ضلع کے نرسمہاگوڑم میں اُس وقت پیش آیا جب ججولاراوپیٹ گاوں کے زرعی مزدور، مرچ کے کھیت میں کام کے لئے جارہے تھے۔

اسی دوران ٹریکٹر کا بریک فیل ہوگیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹریکٹر الٹ گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔