ایشیاء
شمال مشرقی چین میں رہائشی عمارت میں دھماکہ
شمال مشرقی چین کے ہیلونگ جیانگ صوبے کے دارالحکومت ہاربن میں ایک پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں آج صبح دھماکہ ہوا۔ ژنہوانیوز ایجنسی نے کہا کہ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہاربن: شمال مشرقی چین کے ہیلونگ جیانگ صوبے کے دارالحکومت ہاربن میں ایک پانچ منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع ایک اپارٹمنٹ میں آج صبح دھماکہ ہوا۔ ژنہوانیوز ایجنسی نے کہا کہ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ دھماکہ صبح 7 بجے کے بعد ہاربن شہر میں جیانگ شون اور گونگ بن سڑکوں کے درمیان چوراہے پر واقع ایک عمارت میں ہوا۔
مقامی لوگوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی اور شبہ ظاہر کیا کہ یہ گیس کا دھماکہ تھا۔ دھماکے سے اپارٹمنٹ کی بالکونی اور قریبی اپارٹمنٹس کی کئی دیگر بالکونیوں کو زبردست نقصان پہنچا۔
لوگ عمارت سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھے گئے۔ مددکے لیے ایمبولینس، پبلک سیفٹی اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔