شادی شدہ شخص دوسری شادی کے پھیروں کے وقت گرفتار
ملزم دولہا پھیرے کی تیاری ہی کررہا تھا کہ اسی وقت پولیس کے ساتھ ایک خاتون پہنچ گئی۔ اس نے بتایا کہ دولہا اس کا شوہر ہے۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔ پولیس دولہے کو اور کچھ دیگر افراد کو لے کر تھانے سے فرار ہوگئی۔

کشی نگر: اترپردیش کے ضلع کشی نگر جمعہ کی شام ہاٹا نگر کے وشوکرما مندر احاطے میں ایک شخص شادی کے لئے پھیرے لینے ہی والا تھا تبھی پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس دولہا سمیت خاندان کے دیگر اراکین کو پکڑ کر تھانے لے آئی۔
موصول اطلاع کے مطاق نوجوان پہلے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔ اس کے بعد بھی دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔ اس معاملے میں اس کی پہلی بیوی نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ ہاٹا میونسپل کارپوریشن کے ایک محلے کے رہنے والے نوجوان نے کچھ سال پہلے آر کیسٹرا میں کام کرنے والی لڑکی سے شادی کی تھی۔ اس سے اس کے دو بچے بھی ہیں۔ کل نوجوان ہاٹا نگر کے وشوکرما مندر کے دھرم شالا میں دوسری شادی کرنے جارہا تھا۔
ملزم دولہا پھیرے کی تیاری ہی کررہا تھا کہ اسی وقت پولیس کے ساتھ ایک خاتون پہنچ گئی۔ اس نے بتایا کہ دولہا اس کا شوہر ہے۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔ پولیس دولہے کو اور کچھ دیگر افراد کو لے کر تھانے سے فرار ہوگئی۔ جس سے دولہے کی دوسری شادی کی حسرت ادھوری رہ گئی۔
اس معاملے میں کوتوال نربھئے سنگھ نے بتایا کہ پہلی بیوی نے شکایت درج کرائی ہے۔ اسی بنیاد پر شادی روکی گئی ہے۔ ملزم پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔