حیدرآباد

راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ کی برخاستگی کا مطالبہ

راجہ سنگھ نے حکومت کے خلاف ان کے خلاف عائد کردہ پی ڈی ایکٹ سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔

حیدرآباد: رکن اسمبلی گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے داخل کردہ عرضی پر آج ہائی کورٹ میں سماعت عمل میں آئی۔

راجہ سنگھ نے حکومت کے خلاف ان کے خلاف عائد کردہ پی ڈی ایکٹ سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی۔

راجہ سنگھ کی طرف سے ایڈوکیٹ روی چندر عدالت میں پیش ہوئے اور حکومت کی جانب سے داخل کردہ جواب پر بحث کی۔ انہوں نے عدالت سے راجہ سنگھ کے خلاف عائد پی ڈی ایکٹ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا۔

روی چندر نے کہا کہ پولیس کی جانب سے راجہ سنگھ کے خلاف دائر کردہ پی ڈی ایکٹ کا مقدمہ بدلہ لینے کی کوشش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے منتخبہ قائد کو جیل میں محروس رکھنے سے نظم و نسق چلانے میں مشکلات پیش آسکتی ہے۔ اس مقدمہ میں حکومت کی جانب سے 2 نومبر کو اپنا موقف پیش کیا جائیگا۔ آج مقدمہ پر سماعت کے بعد کاروائی کو کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔