غزہ میں فوری جنگ بندی ضروری۔ کینڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا مشترکہ بیان
کینڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے جمعہ کے دن مشترکہ بیان جاری کیا کہ غزہ میں فوجی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ٹکراؤ بڑھنے کا جوکھم ہے۔

کینبرا: کینڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے جمعہ کے دن مشترکہ بیان جاری کیا کہ غزہ میں فوجی جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ٹکراؤ بڑھنے کا جوکھم ہے۔
تینوں وزرائے اعظم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے۔ انسانی تکالیف ناقابل قبول ہیں۔ اِس صورتحال کو جاری رہنے نہیں دیا جاسکتا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی برادری کی تشویش سننی ہوگی۔ شہریوں کا تحفظ مقدم ہے اور یہ بین الاقوامی قانون کے تحت ضروری بھی ہے۔
حماس کو ہرانے کی قیمت فلسطینی شہریوں سے وصول نہیں کی جاسکتی۔ وزرائے اعظم نے کہا کہ انہیں اندیشہ ہے کہ خطہ میں جنگ مزید بھڑکے گی۔ انہوں نے اپریل کے وسط میں اسرائیل پر ایران کے حملہ کی مذمت کی۔
انہوں نے ایران سے بھی کہا کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں مزید ایسی کوئی کارروائی کرنے سے باز رہے۔ ایران اور اس سے جڑے گروپس بشمول حزب اللہ سے کہا گیا کہ وہ اپنے حملے روک دیں۔