حیدرآباد
انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے کلاس روم میں خودکشی کرلی
نارسنگی میں ایک پرائیویٹ کالج سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور ہاسٹل میں مقیم تھا۔کل شب تقریبا 10.30بجے اس نے کلاس روم کے سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ نارسنگی میں انٹرمیڈیٹ کے ایک طالب علم نے کلاس روم میں خودکشی کرلی۔یہ واقعہ کل شب پیش آیا۔اس طالب علم جس کی شناخت ایس سواتک کے طورپر کی گئی ہے۔
نارسنگی میں ایک پرائیویٹ کالج سے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور ہاسٹل میں مقیم تھا۔کل شب تقریبا 10.30بجے اس نے کلاس روم کے سیلنگ فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
اس کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کو مردہ قراردیاگیا۔ا س کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔