آندھراپردیش

حالت نشہ میں ایک جنونی نے نیم برہنہ حالت میں چاقو لیکر راہگیروں کو دھمکانا شروع کردیا

اس جنونی کا جھگڑا مقامی افراد سے ہوگیا جس میں وہ زخمی بھی ہوگیا۔بعد ازاں وہ چاقو ہاتھ میں لے کر پولیس اسٹیشن کے سامنے پہنچ گیا اور نیم برہنہ حالت میں سڑک پربیٹھ گیا۔

حیدرآباد:ایک جنونی نے حالت نشہ میں نیم برہنہ حالت میں ہاتھ میں چاقو لے کر راہگیروں کو دھمکانا شروع کردیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنامیں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے چیلاپلی مستقرمیں شیوانامی جنونی نے کل شب حالت نشہ میں ہاتھ میں چاقو لے کرراہگیروں اور مقامی افراد کو ڈرانا شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

اس جنونی کا جھگڑا مقامی افراد سے ہوگیا جس میں وہ زخمی بھی ہوگیا۔بعد ازاں وہ چاقو ہاتھ میں لے کر پولیس اسٹیشن کے سامنے پہنچ گیا اور نیم برہنہ حالت میں سڑک پربیٹھ گیا۔

پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد اس کو حراست میں لے لیااوراس کے ارکان خاندان کو اس بات کی اطلاع دی۔بعد ازاں اس کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا۔شیوا کی ان حرکتوں کی ویڈیوزمقامی افراد نے اپنے سل فونس میں قید کرلیں جو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں۔

a3w
a3w