گھر کے انہدام کے دوران قدیم لاکر برآمد۔ عوام حیرت زدہ۔ویڈیو
حیدرآباد: گھر کے انہدام کے دوران ایک قدیم لاکر برآمد ہوا جس سے تمام افراد حیرت زدہ ہوگئے۔
حیدرآباد: گھر کے انہدام کے دوران ایک قدیم لاکر برآمد ہوا جس سے تمام افراد حیرت زدہ ہوگئے۔
یہ واقعہ جو آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے کاری ویمیلو میں پیش آیا کی خبر کے عام ہوتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مقامی شخص نرسمہلو جو نئے مکان کی تعمیر کیلئے اپنے قدیم و بوسیدہ مکان کو جے سی بی مشینوں کی مدد سے منہدم کررہاتھا، اچانک اس قدیم لاکر کے نکلنے پر حیرت زدہ ہوگیا۔
یہ لوہے کا بنا قدیم لاکر ہے جس پر انگریزی میں لفظ ”مدراس“لکھا ہوا ہے اور اس پر ہندو دیوی لکشمی کی تصویر بھی بنائی گئی ہے۔یہ ایک بھاری بھرکم لاکر ہے جو موجودہ دور کے کسی بھی بینک لاکر سے بھی زیادہ مضبوط اور بہتر حالت میں ہے۔
اس لاکر میں کیا ہے یہ دیکھنے کیلئے مقامی عوام میں تجسس پایاجاتا ہے۔اس کو مقامی افراد نے کھولنے کی کافی کوشش کی جو رائیگاں ثابت ہوئی۔
اس میں دو قفل ہیں۔ اس لاکر میں کیا ہے اور ا س کو کیامحفوظ رکھاگیا یہ پتہ نہیں چل سکا۔اس بات کی اطلاع ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کودی گئی جو وہاں پہنچے،ان عہدیداروں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔
ان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس لاکر کو کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔