آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ پون کلیان کی قبائلی عوام سے خصوصی محبت، آموں کا انوکھا تحفہ

ان کی ہدایت پر متعلقہ عہدیداروں نے گھر گھر جا کر یہ آم تقسیم کیے، جس پر گاؤں والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ حال ہی میں پون کلیان نے کریڈی گاؤں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور فلم اداکار پون کلیان نے قبائلی عوام سے اپنی خصوصی محبت اور ہمدردی کا ثبوت دیتے ہوئے الوری ضلع کے کریڈی گاؤں کے افراد کو آموں کا خاص تحفہ بھیجا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پون کلیان کے بیان کی مکمل حمایت: بنڈی سنجے
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک

پون کلیان نے اپنے ذاتی باغ میں اگائے گئے 300 اقسام کے آم منتخب کروا کر ان گاؤں والوں تک پہنچائے۔

ان کی ہدایت پر متعلقہ عہدیداروں نے گھر گھر جا کر یہ آم تقسیم کیے، جس پر گاؤں والوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ حال ہی میں پون کلیان نے کریڈی گاؤں کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

دورہ کے دوران انہوں نے گاؤں کے قدیم شیوالہ مندر میں پوجا بھی کی ۔ گاؤں والوں نے کہا کہ پون کلیان نے نہ صرف ان کے مسائل سنے بلکہ یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ دکھ اور سکھ میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ان کی اس محبت اور عملی اظہار پر مقامی عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔