آندھراپردیش

آندھراپردیش: بچپن کی شادی سے محفوظ لڑکی نے انٹرمیڈیٹ امتحان میں ٹاپ کیا

نرملا نے اس واقعہ کی اطلاع وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی وائی سائی پرساد کو دی جنہوں نے ضلع کلکٹر جی سروجنا کی مدد سے اس کی شادی رکوادی اور اس طالبہ کا داخلہ کستورباگاندھی ودیالیہ میں کروادیا۔

حیدرآباد: بچپن کی شادی سے بچنے والی لڑکی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ٹاپ کیا۔یہ لڑکی جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کرنول سے ہے نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحان میں 440کے منجملہ 421نشانات حاصل کئے۔نرملانامی لڑکی جس کے والدین کو چار بیٹیاں ہیں اس کی کم عمری میں شادی کروانا چاہتے تھے کیونکہ ان کی پہلے ہی تین بیٹیوں کی شادی ہوچکی تھی اور وہ معاشی مسائل کے شکار تھے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
بچپن کی شادی کا شکار دو نابالغ لڑکیوں کو معاوضہ دینے کا حکم
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

نرملا نے اس واقعہ کی اطلاع وائی ایس آرکانگریس کے رکن اسمبلی وائی سائی پرساد کو دی جنہوں نے ضلع کلکٹر جی سروجنا کی مدد سے اس کی شادی رکوادی اور اس طالبہ کا داخلہ کستورباگاندھی ودیالیہ میں کروادیا۔

اس لڑکی نے اپنے آپ کو ثابت کیا اور انٹرمیڈیٹ امتحان میں ٹاپ کیا۔اس لڑکی نے گذشتہ سال دسویں جماعت کے امتحان میں بھی 537 نشانات حاصل کئے تھے۔