آندھراپردیش

گرین انرجی کے شعبہ میں آندھرا پردیش کے بڑے اقدامات۔اے پی میں سرمایہ کاری کےلیے چندرابابو کی سنگاپورسے اپیل

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ لوجسٹکس کے شعبہ میں سنگاپور کی مضبوط موجودگی ہے اور آندھرا پردیش میں بندرگاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ بندرگاہوں اور لوجسٹکس کے شعبہ میں بہترین پالیسیوں کو اپنانے کے لیے سنگاپور سے تعاون کی خواہش ظاہر کی گئی۔

حیدرآباد: اے پی کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ آندھرا پردیش گرین انرجی کے شعبہ میں بڑے پیمانہ پر منصوبے شروع کر رہا ہے اور اس ضمن میں حکومت ،سنگاپور سے مزید تعاون کی امید رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
امریکہ اور جاپان کے دورہ سے ڈپٹی چیف منسٹر کی واپسی
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

سنگاپور کے دو روزہ دورہ کے دوسرے دن، وزیر اعلیٰ چندرابابو، وزراء اور اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل وفد نے وہاں کی وزارت تجارت و صنعت کے ماتحت انسانی وسائل اور سائنسی و تکنیکی امور کے وزیر ٹان سی لنگ سے ملاقات کی۔


وزیر اعلیٰ نے گرین ہائیڈروجن، ٹرانسمیشن کاریڈورز، بندرگاہیں اور دیگر شعبوں میں سنگاپور کی کمپنیوں کو شراکت داری کی دعوت دی۔ انہوں نے ڈیٹا سنٹرس کے قیام کے لیے بھی سنگاپور کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔


وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ لوجسٹکس کے شعبہ میں سنگاپور کی مضبوط موجودگی ہے اور آندھرا پردیش میں بندرگاہوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ بندرگاہوں اور لوجسٹکس کے شعبہ میں بہترین پالیسیوں کو اپنانے کے لیے سنگاپور سے تعاون کی خواہش ظاہر کی گئی۔


انسانی وسائل، سائنس و ٹکنالوجی اور تجارت جیسے اہم شعبوں میں بھی سنگاپور کی شراکت داری ضروری ہے۔


چندرابابو نے سابق حکومت کے دور میں سنگاپور کی کمپنیوں کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے اور ریکارڈس کو درست کرنے کی نیت سے ہی وہ سنگاپور آئے ہیں۔


جواب میں وزیر ٹان سی لنگ نے بتایا کہ سنگاپور حکومت آندھرا پردیش میں ہاؤزنگ اور سب میرین کیبلس کے شعبہ میں شراکت داری کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور اور اے پی مل کر ان شعبوں میں کام کریں گے اور سنگاپور پہلے ہی ورلڈ بینک کے ساتھ گرین انرجی اور ہاؤزنگ منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔


وزیر ٹان سی لنگ نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس سے قبل حیدرآباد آ کر وزیر اعلیٰ چندرابابو سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی سابقہ میزبانی کو یاد کیا۔


اس اہم ملاقات میں وزراء نارا لوکیش، ناراینا، ٹی جی بھارت اور اعلیٰ عہدیدار بھی شریک رہے۔