ایشیاء

انجو ہندوستان لوٹ جائے گی، شادی کا کوئی منصوبہ نہیں۔ پاکستانی فیس بک فرینڈنصراللہ کی وضاحت

ایک شادی شدہ ہندوستانی عورت جو اپنے فیس بک فرینڈ سے ملنے قانونی طورپر پاکستان کے ایک دوردراز گاؤں آئی ہوئی ہے 20 اگست کو ہندوستان لوٹ جائے گی۔

پشاور: ایک شادی شدہ ہندوستانی عورت جو اپنے فیس بک فرینڈ سے ملنے قانونی طورپر پاکستان کے ایک دوردراز گاؤں آئی ہوئی ہے 20 اگست کو ہندوستان لوٹ جائے گی۔ اس کے پاکستانی دوست نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سیما کے قبضہ سے 4 موبائل فون، 5 پاکستانی پاسپورٹ برآمد
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

اس نے کسی لو اینگل کی خبروں کو خارج کردیا۔ 29 سالہ نصراللہ نے کہا کہ اس کا 34 سالہ انجو سے شادی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اترپردیش کے موضع کیلور میں پیدا ہونے والی انجو‘ راجستھان کے ضلع الور میں رہتی ہے۔

نصراللہ اور انجو 2019میں فیس بک پر دوست بنے تھے۔ نصراللہ نے پشاور سے تقریباً 300 کیلومیٹر دور موضع کُلشو سے فون پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ انجو وزٹ پر پاکستان آئی ہے اور ہمارا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔وہ 20 اگست کو اپنے ملک لوٹ جائے گی۔ 20 اگست کو اس کا ویزا ختم ہونے والا ہے۔

انجو میری فیملی کی دیگر خواتین کے ساتھ علیحدہ کمرہ میں رہ رہی ہے۔ انجو نے نصراللہ سے ملاقات کے لئے باقاعدہ پاکستانی ویزا لے کر قبائلی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بالائی دیر کا سفر کیا ہے۔

پاکستانی وزارت ِ داخلہ نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو جو کاغذات بھیجے ان کے بموجب چانسری کو مطلع کیا گیا کہ انجو کو 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا گیا جو صرف بالائی دیر کے لئے ہوگا۔ شرنگال یونیورسٹی کا سائنس گریجویٹ نصراللہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔

اس نے مقامی حکام کو حلف نامہ دیا کہ ہماری دوستی میں کوئی لو اینگل نہیں ہے اور انجو 20 اگست کو ہندوستان لوٹ جائے گی۔ حلف نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ وہ ضلع بالائی دیر کے باہر نہیں جائے گی۔ پولیس عہدیدار مشتاق نے کہا کہ ویزا کے مطابق وہ 20 اگست کو یقینا واپس چلی جائے گی۔

ضلع پولیس عہدیدار مشتاق نے اتوار کے دن اپنے دفتر میں انجو سے بات کی اور سفری کاغذات کی جانچ کی بنیاد پر این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) جاری کردیا۔ نصراللہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ہمیں خاطرخواہ سیکوریٹی فراہم کی ہے۔ انجو میری فیملی کے پاس محفوظ ہے۔

گاؤں والے جو زیادہ تر پشتون ہیں‘ بڑے مذہبی لوگ ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ انجو بحفاظت ہندوستان لوٹ جائے۔ وہ نہیں چاہتے کہ اس واقعہ کی وجہ سے ان کی برادری بدنام ہو۔ انجو کا شوہر اروند جو راجستھان میں رہتا ہے‘ پرامید ہے کہ اس کی بیوی جلد لوٹ آئے گی۔

انجو اور اروند کو 15 سال کی بیٹی اور 6 سال کا بیٹا ہے۔ انجو کا واقعہ سیما غلام حیدر جیسا ہے۔ 4 بچوں کی یہ پاکستانی ماں 2019 میں پب جی کھیلنے کے دوران دوست بنے۔ سچن مینا کے ساتھ رہنے غیرقانونی طورپر ہندوستان میں داخل ہوئی۔

انجو کے شوہر اروند نے بھیواڑی (راجستھان) میں میڈیا سے کہا کہ وہ جمعرات کے دن جئے پور جانے کے بہانہ گھر سے گئی تھی لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ پاکستان میں ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس بھیواڑی سجیت شنکر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ انجو کے پاکستان جانے کا پتہ چلنے کے بعد اس کی فیملی نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی۔ اروند نے اپنے مکان میں میڈیا سے کہا کہ اس کی بیوی انجو نے اپنی بہن سے کہا کہ وہ لاہور میں ہے۔

بعدازاں اروند نے واٹس ایپ کال پر انجو سے بات چیت کی۔اس نے کہا کہ وہ انجو سے بات کرے گا اور اسے واپس آنے کو کہے گا۔ اسے امید ہے کہ انجو لوٹ آئے گی۔

انجو کا پاسپورٹ 2020میں بنا تھا کیونکہ وہ بیرون ِ ملک نوکری کے لئے اپلائی کرنا چاہتی تھی۔ اروند نے کہا کہ اسے پتہ ہی نہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی اور سے رابطہ میں تھی۔