انکیتا بھنڈاری کا قتل: بی جے پی لیڈر کا بیٹا گرفتار، ریسورٹ پر چلا بلڈوزر
دھامی کے حکم پر، ملزم پلکیت کے رشی کیش میں واقع ریزارٹ کو پوڑی ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی آدھی رات کو منہدم کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹس کو اتراکھنڈ کے تمام ریزورٹس کی چھان بین کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
دہرادون :اتراکھنڈ کے چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی کے حکم پر جمعہ کی آدھی رات کو ریسپشنسٹ انکیتا بھنڈاری کے قتل کے ملزم بی جے پی لیڈر کے بیٹے پلکت آریہ کے ریسورٹ کو بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا گیا۔ ساتھ ہی وزیراعلیٰ نے تمام ریسورٹس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس دوران ہفتہ کی صبح انکیتا کی لاش بھی نہر سے برآمد کرلی گئی ہے۔
اسی دوران اتراکھنڈ کی انکیتا بھنڈاری قتل کے معاملے میں ملوث بی جے پی لیڈر کے بیٹے کو دیگر دو افراد کے ساتھ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ بی جے پی نے اس کے والد ونود آریہ کو پارٹی سے نکال باہر کیا ہے۔ ونود آریہ، بی جے پی کے اوبی سی مورچہ کی قومی عاملہ کا رکن تھا۔ پارٹی نے اس کے بیٹے اور انکیتا بھنڈاری کے قاتل پلکت آریہ کو دیگر دو افراد کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے جبکہ ضلع انتطامیہ نے اس کے ریسورٹ پر بلڈوزر چلا دیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی ہدایات کے بعد انتظامیہ نے آدھی رات کو یہ کارروائی کی۔ بی جے پی لیڈر ونود آریہ کے بیٹے پلکت آریہ کے ونتارا ریزورٹ کو وزیراعلیٰ دھامی کی ہدایت پر آدھی رات کو منہدم کر دیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی ریزورٹ کے بارے میں شکایت کی تھی۔
دھامی کے حکم پر، ملزم پلکیت کے رشی کیش میں واقع ریزارٹ کو پوڑی ضلع انتظامیہ نے جمعہ کی آدھی رات کو منہدم کر دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹس کو اتراکھنڈ کے تمام ریزورٹس کی چھان بین کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہدایات دی گئی ہیں کہ جو ریزارٹس غیر قانونی طور پربنے ہیں یا غیر قانونی طور پر کام کر رہے ہیں ان کے خلاف فوری ضروری کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔
ریاست بھر میں واقع ہوٹلوں / ریزورٹس / گیسٹ ہاؤسز وغیرہ میں کام کرنے والے ملازمین سے بھی ان کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے اور شکایات کو سنجیدگی سے لینے کی ہدایت دی گئی۔
دھامی نے ہفتہ کی صبح سوشل میڈیا پر بتایا کہ انکیتا کی لاش ہفتہ کی صبح برآمد کرلی گئی ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے میرا دل بہت دکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دلانے کے لئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پی رینوکا دیوی کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے اور اس سنگین معاملے کی تیزی سے جانچ کا حکم دیا ہے۔