یوروپ

یوکرین کے لیے میزائلیں خریدنے کے لیے 1.6 ارب پاؤنڈکے نئے معاہدے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد "یوکرین کو مضبوط ترین پوزیشن میں لانا" ہے تاکہ ملک مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کر سکے۔

لندن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اتوار کو اعلان کیا کہ برطانیہ یوکرین کو 5000 سے زیادہ فضائی دفاعی میزائلوں کی خریداری کے لیےبرطانوی برآمدی خزانہ کے 1.6 ارب پاؤنڈ (2 ارب امریکی ڈالر)کا استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی
نواز شریف کی وطن واپسی کی راہ ہموار

لندن میں مغربی رہنماؤں کے ساتھ ایک سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اسٹارمر نے کہا، ’’یہ اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اور یوکرین کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد "یوکرین کو مضبوط ترین پوزیشن میں لانا” ہے تاکہ ملک مضبوط پوزیشن سے مذاکرات کر سکے۔

ایک درجن سے زائد یورپی سربراہان مملکت اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سمیت مغربی رہنمایوکرین کے لیے امن منصوبے کو آگے بڑھانے کے مقصد سے ایک چوٹی کانفرنس کے لئے اتوار کو لندن میں جمع ہوئے۔

اسٹارمر نے کہا کہ سربراہی اجلاس میں رہنماؤں نے یوکرین میں امن کی ضمانت کے لیے چار قدمی منصوبے پر اتفاق کیا۔