تلنگانہ

انتخابات سے تین ماہ پہلے بی آرایس امیدواروں کا اعلان جرات مندانہ فیصلہ:سری ہری

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن ایم ایل سی کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ انتخابات سے تین ماہ قبل امیدواروں کا اعلان کرنا ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن ایم ایل سی کڈیم سری ہری نے کہا ہے کہ انتخابات سے تین ماہ قبل امیدواروں کا اعلان کرنا ایک جرات مندانہ فیصلہ تھا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ چندرشیکھرراو کو تیسری بار اقتدار میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ حلقہ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ سری ہری نے کہا کہ چندرشیکھرراو قیادت میں تلنگانہ ریاست نے 9 سالوں میں زبردست ترقی حاصل کی ہے۔

انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ ریاستی اسکیموں کی تقلید مرکزی حکومت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلیان لکشمی، رعیتوبندھو، رعیتو بیمہ اور 24 گھنٹے بجلی ریاست میں فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس واحد حکومت ہے جو 44 لاکھ افرادکو 2,116 روپے کی شرح سے امدادی پنشن دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بی جے پی کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جن ریاستوں میں وہ اقتدار میں ہیں وہاں پنشن کیوں نہیں دی جارہی ہے۔