تلنگانہ

نئے راشن کارڈز کیلئے درخواستیں وصول کرنے کا اعلان

کابینی سب کمیٹی نے نئے راشت کارڈس کے لئے آئندہ ماہ اکتوبر سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حیدرآباد: کابینی سب کمیٹی نے نئے راشت کارڈس کے لئے آئندہ ماہ اکتوبر سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ بھر سے پہلے دن 7.46 لاکھ درخواستیں وصول
آبپاشی پروجیکٹوں پر 10.8 ہزار کروڑ خرچ کئے جائیں گے: اتم کمار ریڈی
سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے چوکسی اختیار کرنے عہدیداروں کو ہدایت: اتم کمار ریڈی
تلنگانہ کانگریس، 14 لوک سبھا حلقوں سے کامیاب ہوگی: اتم کمارریڈی
وجئے بھیری جلسہ عام تاریخی رہے گا: اتم کمار ریڈی

وزیر اتم کمارریڈی کی زیرصدارت کابینی سب کمیٹی نے آج منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران راشن کارڈس کی اجرائی کے معاملہ پر غور و خوص کیا۔

اتم کمار نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک اور میٹنگ میں مختلف باتوں کو قطعیت دی جائے گی۔

ان کے مطابق وہ دیگر ریاستوں میں راشن کی تقسیم کا جائزہ لیں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

اس میٹنگ میں وزیر سرینواس ریڈی اور سیول سپلائز کے کمشنر چوہان نے بھی شرکت کی۔