حیدرآباد

تمام کلکٹریٹس میں تلنگانہ تلی مجسمہ نصب کرنے کا اعلان

ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع کلکٹریٹ اور منڈل دفاتر میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ نصب کرنے چیف منسٹر کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں اسپیکر گڈم پرساد نے اجلاس کو 16دسمبر تک ملتوی کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کا آج 10:30بجے دن قومی ترانہ کے ساتھ آغاز ہوا۔ اسپیکر گڈم پرساد نے حکومت کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ تلنگانہ میونسپلٹی ترمیمی ایکٹ 2019ء اور تلنگانہ پنچایت راج ترمیمی ایکٹ 2018ء بلز اور آرڈیننس نمبر2،  2024ء برائے ضروری وجوہات کے اظہار پر مبنی بیان و دیگر دستاویزات سے ایوان کو واقف کروایا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
اسمبلی سیشن کا کل سے دوبارہ آغاز
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
چیف منسٹر کی وارننگ کے بعد بی آر ایس سوشل میڈیا قائدین کی تشویش میں اضافہ
دسہرہ سے قبل تلنگانہ کا بینہ میں توسیع کی منظوری متوقع

بعد ازاں اسپیکر نے چیف منسٹر کو تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تیاری سے متعلق تقریر کی اجازت دی۔ اجلاس میں قائداپوزیشن و بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کے بشمول پارٹی کے تمام اراکین نے شرکت نہیں کی، جبکہ کانگریس کے علاوہ بی جے پی، مجلس اور سی پی آر کے ارکان نے شرکت کی اور چیف منسٹر کے بیان پر مباحث میں حصہ لیا اور سونیا گاندھی کو ان کے جنم دن پر مبارکباد دی۔

 تقریباً ساڑھے تین گھنٹہ کے مباحث کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ، وزیر مقننہ سریدھر بابو، وزیر آبپاشی اتم کمارریڈی، وزیر صحت دامودر راج نرسمہا، سیتااکا، وزیر پنچایت،وزیر مال پی سرینواس ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ، وزیرسیاحت اور دیگر ارکان نے حصہ لیتے ہوئے چیف منسٹر کے بیان کی تائید کی اور ہر سال 9 دسمبر کو ریاست بھر میں یوم تلنگانہ منانے حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔

 ریاستی وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع کلکٹریٹ اور منڈل دفاتر میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ نصب کرنے چیف منسٹر کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ بعدازاں اسپیکر گڈم پرساد نے اجلاس کو 16دسمبر تک ملتوی کردیا۔