حیدرآباد

حیدرآباد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ

دھوئیں کے سبب مقامی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ رامنتاپور میں پلائی ووڈ کے گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے اس واقعہ میں گودام جل کر خاکستر ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
انوار العلوم کالج کے فارغین کی ملک و بیرون ممالک منفرد واعلی خدمات – لڑکیاں تعلیم کے میدان میں مزید آگے بڑھیں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی

مقامی افراد نے اس واقعہ کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس کے بعد تین فائربریگیڈس کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر کافی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔آگ کے ساتھ کثیف دھواں بھی دیکھاجارہا تھا۔

اس آگ کے نتیجہ میں مقامی افراد میں خوف دیکھاگیاجو اپنی جان بچانے کیلئے باہر نکل پڑے۔دھوئیں کے سبب مقامی افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔