بین الاقوامیقومی
ریاض ایرپورٹ حملہ میں زخمی دوسرا ہندوستانی بھی جابحق
کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ ریاض پر 10اکتوبر کے حملہ میں زخمی دوسرے ہندوستانی شہری کی موت واقع ہوئی۔ ہندوستانی سفارتخانہ (سعودی عرب) نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
دبئی (پی ٹی آئی) کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ ریاض پر 10اکتوبر کے حملہ میں زخمی دوسرے ہندوستانی شہری کی موت واقع ہوئی۔ ہندوستانی سفارتخانہ (سعودی عرب) نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
سفارتخانہ نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ بڑے دکھ کے ساتھ ہم یہ خبر شیر کررہے ہیں کہ 10اکتوبر کو ریاض ایرپورٹ پر شدید زخمی ایک اور ہندوستانی نے آئی سی یو میں دم توڑ دیا۔ ہم اس کی فیملی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
نعش ہندوستان بھیجنے یا ریاض میں تدفین (جیسا بھی فیملی چاہے) ہم ہر ممکنہ مددکے لیے تیار ہیں۔ 10 اکتو بر کے حملہ میں ایک ہندوستانی جاں بحق ہوا تھا اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
ہندوستانی سفارتخانہ نے دوسرے ہندوستانی کا نام نہیں بتایا۔ پہلا ہندوستانی محمد یوسف علی (ساکن مہدی پٹنم حیدرآباد)تھا جس کی تدفین 12اکتوبر کو ریاض میں آئی تھی۔