تلنگانہ

وزیر اعظم کا ہر ماہ تلنگانہ کادورہ

وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اسمبلی انتخابات تک ہر ماہ ایک بار ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے مودی کے دورہ تلنگانہ کیلئے آئندہ چار مہینوں کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی آئندہ اسمبلی انتخابات تک ہر ماہ ایک بار ریاست تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے مودی کے دورہ تلنگانہ کیلئے آئندہ چار مہینوں کیلئے منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے بعد مودی وقتاً فوقتاً تلنگانہ کے دورے پر آئیں گے۔ پارٹی کی ساری توجہ تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ مودی پہلے حصہ کے طور پر 8 اپریل کو حیدرآباد آئیں گے۔

وہ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے سکندرآباد۔ تروپتی وندے بھارت ٹرین خدمات کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ 700کروڑ روپے سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو عصری بنانے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر لکشمن کے مطابق مودی کے دورے کے دوران 20,000 کروڑ روپے مالیاتی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ مئی کے مہینہ میں وزیر اعظم دوسری بار تلنگانہ آئیں گے اور ورنگل اور سرسلہ کا دورہ کریں گے۔

جون کے دوراں وہ تیسری بار تلنگانہ آئیں گے اور نلگنڈہ کے بی بی نگر میں تعمیراے آئی ایم ایس کو ملک کے نام معنون کریں گے۔

مودی اپنے آئندہ دورے تلنگانہ میں عادل آباد کا دورہ کرتے ہوئے قومی شاہراہوں کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ان کے علاوہ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے کئی قائدین کا دورے تلنگانہ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

a3w
a3w