آندھراپردیش

انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینا نے اتوار کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی سے استفادہ نہ کرنے والے ایسے سرکاری ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں، کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔

وجیا نگرم(اے پی): آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینا نے اتوار کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی سے استفادہ نہ کرنے والے ایسے سرکاری ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں، کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
سدرشن ریڈی، چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ مقرر
حلقہ کونسل ورنگل کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ
پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو توڑ دیا گیا۔ مفرور ایم ایل اے کی تلاش (ویڈیو)
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

رائے دہی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ وجیانگرم کے دوران سی ای او نے کہا کہ ایسے ملازمین کو7 اور8مئی کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔

اگر کسی اہل ملازم کا نام پوسٹل بیالٹ کی فہرست میں شامل نہیں ہے یا وہ، اس سہولت سے استفادہ کے لئے درخواست داخل نہیں کی ہے تو ان ملازمین کو چاہئے کہ وہ انتخابی ڈیوٹی کے احکام اور اپنا شناخت کارڈ کی نقل داخل کرتے ہوئے متعلقہ مرکز پر فہرست میں اپنے نام درج کرائیں۔

سی ای او نے کہا کہ گھر سے ووٹ اور پوسٹل بیالٹ سے ووٹ دینے کے عمل کو9مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔