تلنگانہ

تلنگانہ:بلز کی منظوری میں تاخیر، سابق سرپنچ کا اقدام خودکشی

گوڑ نے 2023 میں مبینہ طور پر دوستوں اور رشتہ داروں سے رقم ادھار لے کر پیمبی منڈل ہیڈکوارٹر میں 25 لاکھ روپے کی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کام کروائے تھے۔اس نے متعلقہ حکام کو بل پیش کئے۔

حیدرآباد: ترقیاتی کاموں کے بلوں کی منظوری میں تاخیر سے مایوس سابق سرپنچ نے خودکشی کی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
ہم عوامی رائے کے مطابق جامع رپورٹ حکومت کو پیش کریں گے: بی سی کمیشن چیئرمین بی وینکٹیشور راؤ
آبادی کے تناسب سے مسلمانوں کو تحفظات کا مطالبہ،  کانگریس اقلیتی قائدین و فد کی بی سی ڈی کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق اس سرپنچ کی شناخت اے چندرگوڑ کے طورپر کی گئی ہے۔اس کے ارکان خاندان کے مطابق گوڑ نے کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد سے واپسی کے دوران اس نے کیڑے مار دوا پی لی تھی۔ اسے نرمل ٹاؤن کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے بعد ہی ان کی طبی حالت کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔

گوڑ نے 2023 میں مبینہ طور پر دوستوں اور رشتہ داروں سے رقم ادھار لے کر پیمبی منڈل ہیڈکوارٹر میں 25 لاکھ روپے کی سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کام کروائے تھے۔اس نے متعلقہ حکام کو بل پیش کئے۔

وہ بلوں کی منظوری کے لئے کافی پریشان تھا۔