دہلی
وقف ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست داخل
وقف ترمیمی بل 2025ء کے دستوری جواز کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست داخل ہوئی ہے۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) وقف ترمیمی بل 2025ء کے دستوری جواز کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست داخل ہوئی ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کے دن اِس بل کو منظوری دے دی جو قبل ازیں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں گرما گرم بحث کے بیچ منظور ہوا تھا۔ سپریم کورٹ میں بل کے دستوری جواز کے خلاف کئی درخواستیں داخل ہوچکی ہیں۔
تازہ درخواست سمست کیرالا جمعیت العلماء نے داخل کی ہے۔ یہ کیرالا کے سنی علماء کی تنظیم ہے۔
وکیل پی ایس ذوالفقار علی کے ذریعہ داخل درخواست میں جمعیت نے کہا کہ وقف بل میں ترامیم سے وقف بورڈس کا مذہبی کردار مسخ ہوجائے گا۔ وقف جائیدادوں اور وقف بورڈس کو چلانے کے جمہوری عمل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔