کرناٹک

بنیاد پرست پی ایف آئی۔ ایس ڈی پی آئی پر جلد از جلد پابندی: کرناٹک وزیر

گیانیندر نے کہا ’’لوگوں کو ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے خاتمے میں تعاون کرنا چاہیے اور ان تنظیموں کو ذات، مذہب، نفع اور نقصان کے لحاظ سے نہیں دیکھنا چاہیے‘‘۔

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر داخلہ اراگا گیانیندر نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت نے بنیاد پرست اسلامی تنظیموں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (اس ڈی پی آئی) پر پابندی لگانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

گیانیندر نے کہا کہ ان دونوں بنیاد پرست تنظیموں کو کئی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت حاصل ہے اور ان کا منصوبہ انتشار پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا ’’لوگوں کو ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے خاتمے میں تعاون کرنا چاہیے اور ان تنظیموں کو ذات، مذہب، نفع اور نقصان کے لحاظ سے نہیں دیکھنا چاہیے‘‘۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان تنظیموں کو کانگریس کی حمایت سے پنپنے کا موقع ملا۔

a3w
a3w