حیدرآباد
حکمراں جماعت بی آر ایس کے لیڈر ناگیشورراؤ کانگریس میں شامل
ناگیشور راؤ نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے کچھ دیر پہلے کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔
حیدرآباد: کھمم سے تعلق رکھنے والے تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس کے لیڈر ناگیشور راؤ نے آج حیدرآباد میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے قبل ازیں بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا۔
اور حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں سی ڈبلیو سی کے اجلاس سے کچھ دیر پہلے کانگریس کے سینئر رہنماؤں سونیا گاندھی اور ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کو بی آر ایس نے پالیرو حلقہ سے ٹکٹ نہیں دیا تھا۔