آندھراپردیش

اے پی :بس اسٹینڈ سے ایک شخص نے آر ٹی سی بس چوری کر لی

ڈپو کے قریب کھڑی اس بس کو ایک لاری ڈرائیور نے چوری کرلی۔ اس واردات کا پتہ چلتے ہی ڈپو عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی بس کو بائی پاس روڈ پر تلاش کر کے ڈپو واپس پہنچا دیا۔

حیدرآباد: عام طور پر چور دو طرح کے ہوتے ہیں: کچھ قیمتی اشیا کی چوری کی وارداتیں کرنے والے اور کچھ صرف نام کمانے کے لیے یہ کام کرنے والے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

حالیہ برسوں میں سوشل میڈیا اور یوٹیوب کے اثر سے ملک بھر میں طرح طرح کی عجیب و غریب چوریاں اور ڈکیتیاں پیش آ رہی ہیں۔

اسی سلسلہ میں آندھرا پردیش میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا۔ اؤنگول بس اسٹینڈ میں ایک شخص نے آر ٹی سی بس ہی چوری کر لی۔

ڈپو کے قریب کھڑی اس بس کو ایک لاری ڈرائیور نے چوری کرلی۔ اس واردات کا پتہ چلتے ہی ڈپو عملے نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی بس کو بائی پاس روڈ پر تلاش کر کے ڈپو واپس پہنچا دیا۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ بس لے جانے والا شخص ذہنی طور پر غیر متوازن لاری ڈرائیور تھا۔