شمالی بھارت

نماز پڑھ کر واپس آرہے نابالغ لڑکے کا پڑوسیوں نے قتل کردیا

ڈی ایس پی (سی او سٹی )کرشمہ گپتا نے آج بتایا کہ شہر کے محلہ مشرقی سہودر پور کے رہائشی قاسم کا بیٹا طالب 15 گزشتہ شب مسجد میں تراویح کی نماز پڑھنے گیا تھا ،جہاں پڑوس کے نابالغ لڑکے سے کچھ کہا سنی ہوئی تھی ۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی واقع شہر کے محلہ مشرقی سہودر پور میں گزشتہ چہارشنبہ و جمعرات کی شب میں نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے نابالغ لڑکے کو پڑوسی نے کلہاڑی سے مار کر قتل کر دیا ۔پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر ،دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

ڈی ایس پی (سی او سٹی )کرشمہ گپتا نے آج بتایا کہ شہر کے محلہ مشرقی سہودر پور کے رہائشی قاسم کا بیٹا طالب 15 گزشتہ شب مسجد میں تراویح کی نماز پڑھنے گیا تھا ،جہاں پڑوس کے نابالغ لڑکے سے کچھ کہا سنی ہوئی تھی ۔

نماز پڑھ کر واپس آتے وقت شبنم ،مینا ،عارف کے للکارنے پر نابالغ لڑکے نے کلہاڑی سے طالب پر حملہ کر دیا ،جس کے سبب وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا ،علاج کے لئے میڈیکل کالج لایا گیا ،ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا ۔

جہاں پریاگ راج لے جاتے وقت راستہ میں طالب کی موت ہوگئی ،وہیں اہل خانہ لاش لے کر واپس آگئے ،اور پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس اہل خانہ کی شکایت پر نابالغ و اس کی والدہ شبنم ،نانی مینا و عارف سمیت چار ملزمان کے خلاف قتل کا کیس درج کر دو خواتین کو گرفتار کر لیا ہے ،بقیہ کی تلاش جاری ہے ۔پولیس لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

a3w
a3w