آندھراپردیشتلنگانہ
تلنگانہ اوراے پی میں بارش۔ 86 ٹرینیں منسوخ
اس کے ساتھ 70 ٹرینوں کا رخ موڑا جا رہا ہے۔ منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں سوپرفاسٹ اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے 86 ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
اس کے ساتھ 70 ٹرینوں کا رخ موڑا جا رہا ہے۔ منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں سوپرفاسٹ اور ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بعض ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔