آندھراپردیش
اے پی: مدن پلی سب کلکٹر آفس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی
آندھراپردیش کے انامیاضلع کے مدن پلی سب کلکٹرآفس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے انامیاضلع کے مدن پلی سب کلکٹرآفس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔
شارٹ سرکٹ کے سبب لگی اس آگ کے نتیجہ میں دفتر میں رکھا سامان، فائلس اوردیگر اشیا جل کر خاکستر ہوگئیں۔
اس واقعہ میں تحصیلداردفترسے لائی گئی اراضیات سے متعلق فائلس،انتخابات سے متعلق فائلس اوردیگر ریکارڈ جل کرخاکسترہوگیا۔
کل شب لگی اس آگ کے نتیجہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔