آندھراپردیش

اے پی: خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان

آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی گرجالا جگن موہن نے ریاست میں خواتین کے لیے بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی گرجالا جگن موہن نے ریاست میں خواتین کے لیے بس میں مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی کے تہوار کے بعد نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے چتور ضلع میں مختلف پروگراموں میں حصہ لیا۔

اس موقع پر خواتین نے پنشن کی رقم میں اضافہ، راشن کارڈ س دینے،مکانات فراہم کرنے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی چندرا بابو نے خواتین کے لئے کئی اسکیمات نافذ کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفت سلنڈر اسکیم دیوالی سے شروع ہوگی اوردیوالی کے اگلے دن سے خواتین کو آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت شروع کردی جائے گی۔