آندھراپردیش
اے پی: چلتی بس میں ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت
تفصیلات کے مطابق مدکی گاؤں کے رہنے والے نارائن راجو راجہ مہیندراورم ڈائٹ انجینئرنگ کالج میں بس ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے، نئی پٹا منڈل سے وہ طلبہ کو کالج لے جا رہے تھے کہ اچانک ان کو چلتی بس میں دل کا دورہ پڑ گیا۔
حیدرآباد: چلتی بس میں دل کادورہ پڑنے سے ڈرائیور کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع کوناسیما میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق مدکی گاؤں کے رہنے والے نارائن راجو راجہ مہیندراورم ڈائٹ انجینئرنگ کالج میں بس ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے، نئی پٹا منڈل سے وہ طلبہ کو کالج لے جا رہے تھے کہ اچانک ان کو چلتی بس میں دل کا دورہ پڑ گیا۔
اس وقت بس میں تقریباً 50 طلبہ موجود تھے۔
ڈرائیور نے چوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے بس کی رفتار کم کی اور اسے محفوظ طریقہ سے سڑک کے کنارے پر روک دیا اور اسٹیئرنگ کے پاس گر گئے۔ طلبہ نے انہیں مردہ پایا۔
مقامی افراد اور طلبہ کا کہنا ہے کہ نارائن راجو نے اپنی زندگی کی قربانی دے کر 50 طلبہ کی جانیں بچائیں۔