جرائم و حادثات

تلنگانہ:پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔15مسافرین زخمی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں 15مسافرین زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس الٹ گئی۔اس حادثہ میں 15مسافرین زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

یہ حادثہ ضلع کے کاسومنچی کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب سوریہ پیٹ۔کھمم کی قومی شاہراہ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس الٹ گئی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے ایمبولنس کے ذریعہ کھمم کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا۔یہ بس حیدرآباد سے راجہ مہیندراورم کی سمت جارہی تھی۔

تیز رفتاری حادثہ کا سبب بتائی جارہی ہے۔