آندھراپردیش

اے پی: اسٹیل مینوفیکچرنگ پلانٹ میں آگ،کئی ورکرس جھلس گئے

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر فیکٹری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی کے پینی پلی میں واقع اسٹیل مینوفیکچرنگ پلانٹ میں کل رات شدیدآگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ

ایم ایس اگروال اسٹیل کمپنی میں زوردار آواز کے ساتھ آگ لگ گئی۔

اس واقعہ میں کئی ورکرس جھلس گئے۔ پلانٹ میں آگ لگنے کے وقت 20 افراد کام کر رہے تھے۔

ایک یونٹ جل کر خاکستر ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر فیکٹری پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

زخمی ورکرس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نائیڈوپیٹ ڈی ایس پی چنچوبابو نے موقع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔