اےپی :دریائے گوداوری میں سیلاب کی شدت برقرار، کئی دیہات زیرِ آب، عوام کشتیوں پر سفر کرنے پر مجبور
آلوری سیتارام راجو ضلع کے دیوی پٹنم منڈل میں واقع دریائے گوداوری کنارے کا گنڈی پوشمّا مندر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، جہاں صرف مینار ہی نظر آ رہا ہے۔ قریب کے مکانات اور دکانیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
حیدرآباد: اے پی میں دریائے گوداوری میں مسلسل سیلاب کی کیفیت برقرار ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کوناسیما ضلع میں متعدد علاقوں میں خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
بورگولنکا، اریگیلاوارپیٹ، اوڈو موڈی لنکا، جی۔پیداپوڈی لنکا، مغربی گوداوری ضلع کے اناگار لنکا، پیڈا مالنکا، ماری مول اور ایودھیا لنکا جیسے دیہاتوں میں رہنے والے عوام کشتیوں کے ذریعہ نقل و حرکت کر رہے ہیں، کیونکہ سڑکیں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔
مشرقی گوداوری ضلع کے دھولاویشورم بیریج سے 4,36,328 کیوسک پانی سمندر میں چھوڑا گیا، تاکہ پانی کی سطح کو قابو میں رکھا جا سکے۔
آلوری سیتارام راجو ضلع کے دیوی پٹنم منڈل میں واقع دریائے گوداوری کنارے کا گنڈی پوشمّا مندر مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، جہاں صرف مینار ہی نظر آ رہا ہے۔ قریب کے مکانات اور دکانیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔
پوشمّا گنڈی کے قریب سڑک پر پانی آنے سے دندنگی کی طرف جانے والی ٹریفک بند ہو چکی ہے۔
پولاورم کے اوپر کافر ڈیم کے مقام پر گوداوری طغیانی کے ساتھ بہہ رہی ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور خطرناک مقامات کی طرف سفر نہ کریں۔