اے پی: نوجوان کی جانب سے لاج میں چھوڑ کر فرار ہوجانے پر لڑکی کی خودکشی
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے کھمم ضلع کے تروملایپالم منڈل کے یررگڈا گاؤں کی رہنے والی رمیا کو شادی شدہ نریش نامی نوجوان محبت کے بہانے وشاکھاپٹنم لے گیا۔ تقریباً پندرہ دن تک اسے اپنے ساتھ رکھنے کے بعد نریش اچانک لاج میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
حیدرآباد: نوجوان کی جانب سے لاج میں چھوڑ کر فرار ہوجانے پر ایک لڑکی نے مایوسی کے عالم میں خودکشی کرلی۔ یہ افسوسناک واقعہ آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے کھمم ضلع کے تروملایپالم منڈل کے یررگڈا گاؤں کی رہنے والی رمیا کو شادی شدہ نریش نامی نوجوان محبت کے بہانے وشاکھاپٹنم لے گیا۔ تقریباً پندرہ دن تک اسے اپنے ساتھ رکھنے کے بعد نریش اچانک لاج میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
کئی بار فون کرنے کے باوجود جواب نہ ملنے پر رمیا شدید ذہنی دباؤ اور صدمہ شکار ہوگئی اور آخرکار اس نے مایوسی کے عالم میں لاج کے کمرے میں پھانسی لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقام واقعہ سے نوٹ برآمد ہوا۔ اس نوٹ میں رمیا نے اپنے والد سے مخاطب ہوکر لکھا ’’سوری بابا… میں نے کتنی بھی غلطیاں کیں آپ نے ہمیشہ معاف کردیا۔ مگر ایسی بیٹی کسی باپ کے نصیب میں نہیں آنی چاہئے۔
میری موت کا ذمہ دار صرف نریش ہے، میرے والدین کا اس میں کوئی قصور نہیں۔ بابا! آپ بس ایک بات کا وعدہ کریں کہ نریش کو کبھی معاف نہ کریں۔ میری وجہ سے پریشان نہ ہونا۔ لَو یو بابا۔‘‘
اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے نریش کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ مقامی افراد نے اس واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رمیا کے ارکان خاندان سے تعزیت کی۔