جرائم و حادثات

جموئی: ٹرک کی زد میں آکر پانچ سالہ بچہ جاں بحق، باپ زخمی

اس دوران پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

جموئی: بہار میں جموئی ضلع کے جھاجھا تھانہ علاقے میں ٹرک کی زد میں آکر ایک پانچ سالہ بچے کی موت ہو گئی جبکہ اس حادثہ میں والد رویش کمار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
بہار کو خصو صی موقف کے مطالبہ پر بحث تکرار
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ لکشمی پور تھانہ علاقہ کے ڈومامارہارا گاؤں کے رہنے والے رویش کمار جمعہ کی رات اپنے بیٹے راکیش کمار (05) کو میلے میں دکھانے کے بعد اپنی بائک پر گھر لوٹ رہے تھے۔

اس دوران پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

اس واقعے میں معصوم بچہ راکیش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کے والد رویش کمار شدید زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔