آندھراپردیش
اے پی:مکان میں آگ لگ گئی۔ قیمتی سامان نکالنے کے دوران نوجوان زندہ جھلس کرہلاک
یہ واقعہ ضلع کے تروپتی رورل منڈل کے اویلالا دیہات میں پیش آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ماں اوربیٹا فوری طورپر مکان سے نکل پڑے تاہم مکان میں رکھے قیمتی سامان کونکالنے کیلئے خاتون کابیٹا جلتے مکان میں گھس پڑا۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع تروپتی میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں ایک مکان میں آگ لگ گئی جس میں ایک نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
یہ واقعہ ضلع کے تروپتی رورل منڈل کے اویلالا دیہات میں پیش آیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ماں اوربیٹا فوری طورپر مکان سے نکل پڑے تاہم مکان میں رکھے قیمتی سامان کونکالنے کیلئے خاتون کابیٹا جلتے مکان میں گھس پڑا۔
وہ آگ کی لپیٹ میں آگیا جس کے نتیجہ میں وہ زندہ جھلس کرہلاک ہوگیا۔اس نوجوان کی شناخت مُنی کمار کے طورپر کی گئی ہے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کرآگ پرکافی جدوجہد کے بعد قابوپایا۔