جرائم و حادثات

اے پی:خرچ کیلئے 50روپئے دینے سے شوہر کا انکار،بیوی کی خودکشی

خرچ کے لئے شوہر کی جانب سے 50روپئے نہ دینے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔

حیدرآباد: خرچ کے لئے شوہر کی جانب سے 50روپئے نہ دینے پر بیوی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع چتور میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
حیدرآباد میں غیر قانونی پانی کی موٹرز کے خلاف کارروائی، 64 موٹریں ضبط
اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر

ضلع کے پوناپلی میں رادھا نامی خاتون اپنے شوہر اننت کمار کے ساتھ رہتی تھی۔اس نے اپنے شوہر سے خرچ کیلئے 50روپئے مانگے تاہم اس کے شوہر نے یہ رقم دینے سے انکار کردیاجس پر مایوسی کے عالم میں خاتون نے نامعلوم شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔

رادھا کے باپ کی شکایت پرپولیس نے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی۔