تلنگانہ

ایم ایل اے کوٹہ سے تلنگانہ قانون سازکونسل کی دو مخلوعہ نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

ایم ایل اے کوٹہ سے تلنگانہ قانون سازکونسل کی دو مخلوعہ نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ایم ایل اے کوٹہ سے تلنگانہ قانون سازکونسل کی دو مخلوعہ نشستوں کے ضمنی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ جونیر کالج لکچررس کا جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 کا دورہ’ طلبہ سے ملاقات
رامیش سنکاساری آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کے اسٹیشن ڈائریکٹر مقرر
عثمانیہ ہاسپٹل کیلئے نئی عمارت تعمیر کی جائے گی: ہریش راؤ
شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا

اسمبلی کے دفتر سے اس خصوص میں علحدہ علحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں نشستوں کے لیے الگ الگ انتخابات ہوں گے۔

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نامزدگیوں کا عمل جمعرات سے شروع ہوگا۔پرچہ نامزدگیاں اس ماہ کی 18 تاریخ تک قبول کی جائیں گی۔ 19 تاریخ کوپرچہ نامزدگیوں کی جانچ ہوگی اور 22 تاریخ تک دستبرداری کی آخری تاریخ ہوگی۔

پولنگ اس ماہ کی 29 تاریخ کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان اسی دن کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کے ایم ایل سی کڈیم سری ہری اور پی کوشک ریڈی نے اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے ایم ایل سی عہدوں سے استعفیٰ دے دیاتھا۔اسی کے پیش نظر الیکشن کمیشن دو نشستوں پر ضمنی انتخابات کروا رہا ہے۔