آندھراپردیش

اے پی: جھونپڑیوں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔ 6افراد شدید طورپر جھلس گئے

اس واقعہ میں تین بچوں سمیت جملہ 6افراد شدید جھلس گئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ایلورو میں جھونپڑیوں میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔یہ واقعہ بیرواپٹنم میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

مقامی افراد نے بتایا کہ حادثاتی طور پر آگ لگنے سے 20 مکانات مکمل طور پر جل کرخاکسترہوگئے۔

اس واقعہ میں تین بچوں سمیت جملہ 6افراد شدید جھلس گئے۔

نیلور ضلع کے شکاری دو دہائیوں سے ان جھونپڑیوں میں مقیم تھے۔ جمعہ کی رات مچھروں سے بچنے کے لیے ایک خاندان نے اگربتی جلائی۔

نصف شب کو کوائل کی وجہ سے جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔اس جھونپڑی میں پرندوں کے شکار کے لئے استعمال ہونے والی شاٹ گن میں ڈالا جانے والا گولہ بارود موجود تھا جس میں بھی آگ لگ گئی۔

اس واقعہ میں ایک گیس سلنڈر میں بھی آگ لگ گئی جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔ گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ پھیل گئی 20 جھونپڑیاں یکے بعد دیگرے جل کر خاکستر ہوگئیں۔

کئی مکانات میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد شدید طورپر جھلس گئے۔

مقامی افرادکی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرین کو علاج کیلئے سرکاری اسپتال پہنچایا۔

20 خاندانوں کے افرادکو محفوظ طورپرمنتقل کردیاگیا۔