آندھراپردیش

اے پی: 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوخوراک پلائی گئی

مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق شروع کردہ اس مہم کا مقصد پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی صد فیصد کوریج کو یقینی بنانا تھا۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ریاست بھر میں قائم تقریباً 39 ہزار پولیو بوتھس پر 54 لاکھ سے زائد بچوں کو یہ خوراک پلائی گئی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش حکومت نے اتوار کو ریاست بھر میں پلس پولیو پروگرام منعقد کیا جس کے تحت پانچ سال سے کم عمر کے 54 لاکھ سے زائد بچوں کو زندگی بچانے والے پولیوکی خوراک پلائی گئی۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق شروع کردہ اس مہم کا مقصد پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کی صد فیصد کوریج کو یقینی بنانا تھا۔ سرکاری پریس ریلیز کے مطابق ریاست بھر میں قائم تقریباً 39 ہزار پولیو بوتھس پر 54 لاکھ سے زائد بچوں کو یہ خوراک پلائی گئی۔


آندھرا پردیش کے کمشنر صحت وطبابت جی ویرا پانڈین نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تقریباً 99 لاکھ خوراک فراہم کی گئی جنہیں تمام اضلاع میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کی نگرانی اور اسے بہتر طریقہ سے نافذ کرنے تمام اضلاع میں نوڈل آفیسرس کا تقرر بھی کیا گیا تھا۔


اگرچہ صحت کے عالمی ادارہ نے مارچ 2014 میں ہندوسان کو پولیو سے پاک قرار دے دیا تھا لیکن دیگر ممالک سے وائرس کی منتقلی کے خطرہ کے پیش نظر احتیاطی طور پر یہ حفاظتی مہم جاری رکھی جا رہی ہے۔


کمشنر ویرا پانڈین کے مطابق آندھرا پردیش میں پولیو کا آخری کیس جولائی 2008 میں اس وقت کے متحدہ مشرقی گوداوری ضلع میں سامنے آیا تھا۔ معمول کے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کے تحت اورل پولیو ویکسین کی پانچ خوراکیں دی جاتی ہیں جبکہ پلس پولیو ڈے کے موقع پر ایک اضافی خوراک دی جاتی ہے۔

اس مہم میں اے این ایم، آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس اور اسٹاف نرسوں پر مشتمل بوتھ لیول کی ٹیموں نے خدمات انجام دیں۔ جو بچے آج خوراک پینے سے محروم رہ گئے ہیں، ان کے لئے 76 ہزار سے زائد ٹیمیں 22 اور 23 دسمبر کو گھر گھر جا کر پولیو مہم چلائیں گی۔


اس کے علاوہ بس اسٹیشنوں، ریلوے اسٹیشنوں، ایرپورٹس اور اسپتالوں جیسے عوامی مقامات پر بھی موبائل اور ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔