آندھراپردیش

اے پی: کار سے پولیس نے ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی

آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں ایک کار سے پولیس نے ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں ایک کار سے پولیس نے ایک کروڑ دس لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
ڈاکٹروں کی کوتاہی یا جرم؟ مریض کی موت پر اہل خانہ کا احتجاج
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

ضلع کے کارویٹی نگرمنڈل میں کل شب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران یہ رقم کار میں پائی گئی۔ یہ کارآرکے وی بی پیٹ سے پوتور کی سمت جارہی تھی۔

پولیس نے اس کار میں سفر کرنے والوں سے اس رقم کے دستاویزات طلب کئے تاہم وہ دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے جس پر پولیس نے اس رقم کو ضبط کرلیا۔

پولیس ان افراد سے پوچھ گچھ کررہی ہے تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ رقم کس کی ہے اور کس کی ایماپر منتقل کی جارہی تھی۔