آندھراپردیش
اے پی: خلیج بنگال میں طوفانی گرداب۔اے پی میں شدید بارش کا امکان
شمال۔مغرب کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے یہ منگل کی رات تک مچلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان کاکناڈاکے قریب ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ ساحل سے ٹکرانے کے دوران ہوا کی رفتار 90-110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
حیدرآباد: خلیج بنگال میں طوفانی گرداب جاری ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے یہ اطلاع دی۔
اس کی پیشرفت جاری ہے جس کے سبب منگل کی صبح تک اس کے شدید طوفان بننے کا امکان ہے۔ اس وقت گرداب پورٹ بلئیر سے 550 کلومیٹر، چنئی سے 850 کلومیٹر، وشاکھاپٹنم سے 880 کلومیٹر، کاکناڈاسے 880 کلومیٹر، اور گوپال پورسے 980 کلومیٹر کے فاصلہ پر مرکوز ہے۔
شمال۔مغرب کی سمت پیشقدمی کرتے ہوئے یہ منگل کی رات تک مچلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان کاکناڈاکے قریب ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔ ساحل سے ٹکرانے کے دوران ہوا کی رفتار 90-110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔
اس کے اثرات سے پیراور منگل کو ساحلی اندھرا میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔